22 نومبر، 2024، 2:11 PM

آئی اے ای اے قرارداد میں ایران اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون کو نظر انداز کیا گیا، ایران

آئی اے ای اے قرارداد میں ایران اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون کو نظر انداز کیا گیا، ایران

عالمی جوہری ادارے میں ایران کے نمائندے نے آئی اے ای اے میں ایران مخالف قرارداد پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے میں ایران کے نمائندے محسن نذیری اصل نے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے قرارداد منظور کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ویانا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز نے اس وقت قرارداد منظور کی جب حال ہی میں رفائیل گروسی نے ایران کا دورہ کیا تھا اور پیشرفت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات جائز اور قانون کے مطابق ہیں۔ حالیہ واقعات کے بعد معاملات کو آگے جاری رکھنے پر مختلف پہلوؤں سے غور کیا جائے گا۔

News ID 1928298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha